حکومت جنگلات میں اضافہ کرکےشہدکی پیداواربڑھانے پرتوجہ دے رہی ہے: معاون خصوصی امین اسلم
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں معاون خصوصی امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت جنگلات میں اضافہ کرکے شہد کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اس مقصد کے لئے ایک ارب درخت اگا کر شہد کے حصول کے اقدام کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے دیہی آبادی کے ذرائع آمدن میں اضافے میں مدد ملے گی۔