عالمی بنک پنجاب کے مختلف شعبوں میں2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگا:فردوس عاشق اعوان
اطلاعات کے بار ے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی بنک صوبے کے مختلف شعبوں میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔آج لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے ڈیجیٹل پنجاب کے وژن پرموثر انداز میں عمل پیرا ہے۔