پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری
سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا ورچوئل اجلاس آج خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اعلامیے کے مطابق قائم وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ نے کہا کہ کابینہ نے سعودی عرب میں ابوظبی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور ہر قسم کے خطرات سے بچاؤ اور سیکیورٹی کے لیے متحدہ عرب امارات کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں بین الاقوامی برادری خصوصاً سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خطے اور دنیا میں قیام امن کے لیے ایسے جارحانہ رویوں کو روکنے کے لیے حرکت میں آئیں اور ان کا مقابلہ کرے۔