یونان میں مسلسل برفباری اور شدید سردی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا, نظام زندگی مفلوج
ایتھنز: یونان میں مسلسل برفباری اور شدید سردی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،شدید برفباری کی وجہ سے حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں سردی کا برسوں پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ حکومت نے آج عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ایتھنز کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھی کئی کئی فٹ برف پڑچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے تک برفباری جاری رہےگی۔