عمران خان آج نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے اسلام آباد، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور تھر پارکر کے تمام گھرانوں کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ کارڈ کے ذریعے نا صرف سرکاری بلکہ پینل پر موجود نجی ہسپتالوں سے بھی علاج کی سہولیات حاصل کی جا سکیں گی ۔ وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن تقریب کی کارروائی نشر کرے گا۔