گھرمیں گیس دھماکہ،1جاں بحق،3بچے زخمی
صوبۂ خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے علاقے گنج میں ایک گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق واقعے میں 3 بچے زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رات میں گیس کی فراہمی بند ہونے سے جلتا چولہا بند ہو گیا تھا اور گیس کی فراہمی بحال ہونے پر گھر میں گیس بھر گئی۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ صبح چولہا جلاتے وقت دھماکا ہوا اور گھر میں بھری ہوئی گیس نے آگ پکڑ لی۔