بھارتی ریاست بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ مودی سرکار کی جانب سے اعلان کردہ ااعلیٰ ترین سول اعزاز ٹھکرادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھادیب بھٹاچاریہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ملک کے تیسرے اعلیٰ ترین سول پدما بھوشن سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔ بدھادیب بھٹاچاریہ نے ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ہے۔سابق بھارتی وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ میں پدم بھوشن ایوارڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور نہ ہی کسی نے مجھے اس کے بارے میں بتایا ہے۔ اگر مجھے پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے تو میں اسے نامنظور کرتا ہوں۔ بدھا دیب بھٹاچارجی کی جانب سے پدم بھوشن ایوارڈ کو قبول نہ کرنے کے بعد ملک کے سنجیدہ سیاسی حلقوں میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ اعزاز لینے سے انکار پر کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما جے رام رمیش نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بدھا دیب بھٹاچارجی نے ٹھیک فیصلہ کیا ہے، اس اقدام سے وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں نہ کہ غلام۔ بدھا دیب بھٹاچارجی کا تعلق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں کئی دہائیوں تک بر سر اقتدار رہنے والی سیاسی جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ سے ہے۔ بدھا دیب بھٹاچارجی 2002 سے 2011 تک ریاست بنگال کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔
بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ نےمودی سرکار سے ملنے والا اعلیٰ ترین سول اعزاز ٹھکرادیا
Jan 26, 2022 | 10:44