اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
اسرائیلی آباد کاروں نے پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجدا قصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔ یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کئے گئے جنہوں نے مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلموی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اپیل کی تھی۔یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے، اسرائیلی آبادکاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا ۔خیال رہے کہ یہودی آباد کار دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے رہتے ہیں۔یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے ۔