وزیراعظم نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈکا اجرا کردیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈاجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت کی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ، یہ اتنابڑا قدم ہے کہ شاید آپ لوگوں کو اندازہ نہیں ۔ انہوں نے کہا میں نے برطانیہ کا صحت کا نظام بہت قریب سے دیکھا ہوا ہے، اور اس نے مجھے متاثرکیا جس کے تحت کوئی شہری سرکاری ہسپتال میں جاکر اپنا علاج کروا سکتا ہے، لیکن یہ پروگرام برطانیہ کے ہیلتھ پروگرام سے بھی آگے اس میں کوئی بھی شخص نجی ہسپتال میں بھی علاج کروا سکتا ہے۔ ہرخاندان کے پاس 10لاکھ روپے تک کاعلاج کروانے کی سہولت ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب تھا کہ ہم دنیا میں مثالی ریاست بنیں گے لیکن 74 سالہ تاریخ میں کسی نے ریاست مدینہ کی طرف جانے کا سوچا بھی نہیں تھا