وزیر خارجہ کا پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے سرکاری اورنجی شعبے کے اشتراک کو فروغ دینے پرزور
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک کو آگے لے جانے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے سرکاری اورنجی شعبے کے اشتراک کو فروغ دینے پرزور دیا ہے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں پاکستان میں پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے سرمایہ کاری کی رپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نے پانچ اعشاریہ تین فیصد کی حوصلہ افز ا شرح نمو حاصل کی ہے۔ انہوں نے پائیدار ترقی یقینی بنانے کیلئے غیر روایتی طریقہ کار اپنانے اور جدت اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے قومی سلامتی کی نئی پالیسی کااجرا کیا ہے جس میں اقتصادی سلامتی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔