حزب اختلاف جماعتوں کا الگ الگ کئے جانے والے لانگ مارچ کا کوئی ایجنڈا نہیں :شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے الگ الگ کئے جانے والے لانگ مارچ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے ہی پارلیمنٹ میں شکست کا سامنا کرچکی ہے اور اب سڑکوں پر بھی اسے سیاسی شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا تاہم حکومت اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی جب تک وہ قانون شکنی نہ کریں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ نالہ لئی منصوبے پر کام جلد شروع ہوگا، راولپنڈی رنگ روڈ اور زچہ بچہ ہسپتال پر بھی جاری کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔