وزیر خزانہ کا اگلے 3 ماہ تک قیمتیں نیچے نہ آنے کا اشارہ

وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے ہو سکتا ہے کہ اگلے دو تین ماہ تک قیمتیں نیچے نہ آئیں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بہت سے مشکلات کا سامنا رہا، معیشت کی بہتری کے لیےآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، حکومت پہلی بار گئی تو آئی ایم ایف نے سخت شرائط دیں۔ وزیر اعظم نے ایک غیر مقبول لیکن اچھا فیصلہ کیا، وزیراعظم کے ویژن کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا، اب برطانوی وزیراعظم بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ ملک کو بند نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن کورونا کے باوجود صنعتی پہیے کو رکنے نہیں دیا، کورونا کے اثرات سے بچنے کے لیے ریلیف پیکجز دیے گئے۔