فیصل آباد میں کورونا کیسز میں تیزی، 24گھنٹوں میں مزید56 کیسزرپورٹ
فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے جس سے پازیٹو شرح6فیصدپر آگئی اورگزشتہ 24گھنٹوں میں مزید56نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1056اور ایکٹو کیسز کی تعداد563 ہو گئی ہے نیزالائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے27،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 5اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 6مریض داخل ہیں اسی طرح525کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او ڈاکٹر بلال احمد نے بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران914افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے858افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور56 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے۔انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد1056 اور ایکٹو کیسز کی تعداد563 ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ۔19کے26082مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ۔19کے27، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 5اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 6مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم525مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈ۔ 19کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 321 بیڈز مختص ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 119، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈ۔19کے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈ۔19 کے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے