پی ڈی ایم کی انتشار پھیلانے کی سیاست نہیں چلے گی،ہم کام کر رہے ہیں اور اپوزیشن شر پھیلا رہی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات، حلقو ں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے، ایک طرف ہماری خدمت کی سیاست ہے اور دوسری طرف اپوزیشن کی منفی سیاست، ملک میں پی ڈی ایم کی انتشار پھیلانے کی سیاست نہیں چلے گی،ہم کام کر رہے ہیں اور اپوزیشن شر پھیلا رہی ہے، یہاں صرف خدمت کی سیاست کو پذیرائی ملے گی،ہماری حکومت کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔پنجاب میں رواں مالی سال 740 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام جاری ہے، ہر علاقے کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج دیا ہے۔اب کوئی علاقہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ماضی میں ترقی کا جھانسہ دیاگیا،حقیقی ترقی کادوراب شروع ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں سلیم سرور جوڑا، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی اور محمد ارشد چوہدری شامل تھے۔