ایم کیو ایم: وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ورنہ شہر کے دروازے بند کردیں گے: کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ورنہ شہر کے دروازے بند کردیں گے۔ پریس کلب کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے آئی جی سندھ کی معطلی اور کارکنان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پر امن مظاہرین پر تشدد کے خلاف کل یوم سیاہ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔