ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں: چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین ایف بی آر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹم ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔پاکستان کی معیشت میں کسٹم کا رول اہم ہے۔ 60 ٹیکس ناہندگان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہیں۔عالمی کسٹم ڈے کے موقع پر کسٹمز ہاؤس پشاور منعقدہ تقریب سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آرمحمد اشفاق کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو ٹارگٹ دیا اس کی طرف گامزن ہیں۔وزیراعطم نے ہدف 8 کھرب رکھا تھا جو اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔ریونیو آئیگا توغریب کی فلاح وبہبود پرلگےگا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع ہو چکا ہے۔60 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ اسمگلنگ، فارن ایکسچینج اور دیگرغیر قانونی اقدامات کے خلاف ایف بی آر فرنٹ لائن پرہے