عمران خان کے ٹیکس میں 3 کروڑ کا فرق آنا کوئی بڑی بات نہیں: وزیرخزانہ شوکت ترین

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوسپریم کورٹ نے صادق اورامین قراردیا ہے، ان کے ٹیکس میں 3 کروڑ روپے کا فرق آنا کوئی بڑی بات نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ٹیکس میں دو ارب روپے کا فرق ہوتا تو بات تھی، اگروزیراعظم کی آمدنی 3 ارب روپے بڑھ جاتی توبات تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تین کروڑ کا کوئی اثاثہ بیچا ہوگا، ان سے پوچھ لیں وہ جواب دے دیں گے، وزیراعظم کو سپریم کورٹ نے صادق اورامین قراردیا ہے۔