سیاسی مخالفین گھبراہٹ میں اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ فواد چو ہدری ہنستے مسکراتے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان پاکستانیوں کے دلوں کی آواز ہیں، پی ٹی آئی کا ہر کارکن ناقابلِ شکست ولولے کیساتھ چیئرمین کے پیچھے کھڑا ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سیاسی مخالفین گھبراہٹ میں اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں، فوادچو ہدری ہنستے مسکراتے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔