ڈالر کی اڑان ، سونے کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے اضافہ

ڈالر کی تیز اڑان کے باعث سونے کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافہ کیساتھ 1936 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4900 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت میں 4201 روپے کا اضافہ ہوگیا قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 95 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 67 ہزار 610 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔