پرویز الٰہی نے آج کچھ باتیں کیں وہ ہمارے بزرگ ہیں، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے آج کچھ باتیں کی ہیں وہ ہمارے بزرگ ہیں۔ یاد رہے کہ پرویز الٰہی نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’عمران خان کے ساتھ بیٹھنے والے ہی پارٹی کو لے ڈوبے۔ تین چار بندوں کی وجہ سے سارا کام خراب ہوا، خاص کر ایک بندے کی وجہ سے اگر وہ پہلے پکڑا جاتا تو سارا کام ٹھیک ہو جاتا۔‘