عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں سترہ ڈالرکا نمایاں اضافہ, ملک بھرمیں بھی فی تولہ سونے کی قیمت دو سو پچاس روپے بڑھ گئی۔

انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ کئی روزکی کمی کے بعد سترہ ڈالربڑھ کرپندرہ سواکیانوے ڈالرہوگئی جس کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا دو سو پچاس روپے بڑھ کرچھپن ہزار چھ سوپچاس روپے کا ہوگیا۔ ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت دو سو پندرہ روپے اضافے کے ساتھ اڑتالیس ہزارپانچ سوستاون روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گولڈ ڈیلرزکا کہنا ہے کہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونا مہنگا ہوا۔ دوسری جانب ملک بھرمیں فی تولہ چاندی نوسوتیس روپے میں فروخت ہورہی ہے۔