ٹینکرز مافیا کی من مانیاں ختم کرنے کیلئے وزیرریلوے بھی میدان میں آ گئے۔
سانحہ احمد پور شرقیہ میں ڈھائی سو سے زائد افراد کی ہلاک کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی تو آئل ٹینکرز ایسوسی نے اپنی من مانی شروع کر دی، شہریوں کو مشکل پڑی میڈیا پر خبری چلی، تو وزیرریلوے خود میدان میں آ گئے، پٹرول کی ترسیل کیلئے ریلوے کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کر ڈالی، کہا پیٹرول کی فراہمی میں کردار ادا کر کے قومی ذمے داری کو پوری کرینگے، پٹرولیم مصنوعات کی چاروں صوبوں میں فوری سپلائی شروع کرسکتے ہیں، وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کر کے کہا کہ وہ ہڑتالی کلچر کے پوری طرح خلاف ہیں، پاکستان ریلویز اجارہ داری کوختم کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ریلوے کے پاس اضافی انجن اور رولنگ سٹاف ہے، وزیرریلوے کاکہناتھا کہ پٹرول کی فراہمی میں تعطل ملکی معیشت اور معمولات زندگی کے لیے نقصان دہ ہے۔ واضح رہے کہ ٹینکر مافیا کی ہڑتال کے باعث تیسرے روز مختلف شہروں میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے ،، جس کے باعث عوام پٹرول کے حصول کیلئے جگہ جگہ پھر رہے ہیں۔