چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم پورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی اپیل کر دی
بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ جلدی کرنے کی درخواست کرتا ہوں، کیوںکہ اس کی وجہ سے سارا ملک رکا ہوا ہے۔ملکی حالات بگڑ رہے ہیں اور معیشت تباہ ہوگئی۔ پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہی ہے. عمران خان نےکہاکہ شریف برادران پوری قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، صرف میں نے ہی لندن میں فلیٹ نہیں لیا، میرے چند لاکھ کے فلیٹ کو اربوں کے فلیٹ سے ملایا جا رہا ہے، باہر پیسہ کمایا اس میں کون سی غیرقانونی چیز تھی۔ کوئی قانون نہیں توڑا، فلیٹ لینے کی بھی منی ٹریل دکھادی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ ضمیر فروش صحافی میرے اور وزیراعظم کے کیس کو ملا رہے ہیں، میر شکیل الرحمان میڈیا ہاؤس کو استعمال کر کے مافیا کو بچا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن سے ہٹ گئی ہے،خورشید شاہ اور انکی پارٹی اچھا کام کررہی ہے، کوئی سیدھےراستے پرآجائے تو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔