فیصل آباد میں دو گروپوں میں ہونے والا مسلح تصادم چھ زندگیاں نگل گیا
فیصل آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چھے ہو گئی ہے۔ فیصل آباد کے علاقے موضع گوگیرہ میں پانی کے تنازع پر دو گروپ اسلحہ تان کر ایک دوسرے کے سامنے آ گئے اور اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ابتدائی طور پر تین افراد جاں بحق ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید تین زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چھے ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سول ہسپتال فیصل آباد میں اب بھی دو زخمی زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔