ضلع وسطیٰ کے مختلف حلقوں سے پولنگ ایجنٹس کو ہٹایا جا رہا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے سادہ کاغذ پر نتائج دئیے جا رہے ہیں، فیصل سبزواری
ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں نیوز کانفرنس ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری شفاف انتخابات کرانا ہے، جس حلقے سے نتیجہ نہیں ملے گا ہم کہیں گے کہ وہاں دھاندلی ہوئی، نتائج تبدیل کرنے کی کون کوشش کررہا ہے؟ ایم کیوایم کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے نکالا جارہا ہے، ہمیں علم نہیں ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر کیا ہورہا ہے،فیصل سبز واری کا کہنا تھا الیکشن میں ہماری آزادی کو سلب کیا گیا اور ہمیں کھل کر الیکشن مہم نہیں چلانے دی گئی، فیصل سبزواری تھا کہ بتایا جائے کہ الیکشن کو کون کنٹرول کررہا ہے، اتنی پاپندی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کیلئے نکلی ہے،