عام انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں نئے پاکستان کا جشن منانا شروع کردیا
ملک کے تاریخی انتخابات میں تحریک انصاف نے باقی حریف جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا،،ابتدائی نتائج میں ہی پی ٹی آئی کی برتری کی خبریں ملتے ہی کپتان کے تائیگر سڑکوں پر آگئے،،اور جیت کا جشن منانا شروع کر دیا،ایک دوسرے کو گلے لگایااور مبارک باد دی، لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو چھتیس میں پی ٹی آئی امیدوار ملک اسد کھوکھر کے حامیوں نے رائے ونڈ پر جشن منایا، راولپنڈی میں بھی شیخ رشید کی کامیابی کی راہ ہموار ہوتی نظر آئی تو کارکن لال حویلی کے باہر جمع ہوگئے ،،مٹھائی تقسیم کی،،اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے،
ابتدائی نتائج کااعلان ہوتے ہی تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی بنی گالہ میں جمع ہوگئی،اور مرکزی جشن کی تیاریاں شروع کردیں،تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ٹویٹ میں تحریک انصاف کی فتح پر مبارک باد بھی دے ڈالی