سندھ میں بیشترنشستوں پرنتائج روک لیے گئے،،بعض طاقتیں الیکشن کومتنازع بنا کرمحاذآرائی پیدا کرنا چاہتی ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی
پیپلزمیڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی رہنماؤں نے عام انتخابات پرسوالات اٹھادئیے،،رضاربانی نے کہا کہ پری پول رگنگ پرپہلے ہی آوازاُٹھائی تھی،ایک تنظیم کے علاوہ تمام جماعتوں کو دیوارسے لگایا جارہا ہے،اندرون سندھ میں پیپلزپارٹی حامیوں کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا،متعلقہ اداروں کے بعض اقدامات سے انتخابات پرسوالیہ نشان اُٹھ رہا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ ڈھائی سوسے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جس سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کرچکے ہیں،خواتین کے پولنگ اسٹیشنزسے زیادہ شکایات آئی ہیں،،انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ سے لیکرلیاری تک ہمیں سرٹیفائئڈ نتائج نہیں دئیے گئے،لیاری میں ہمارے چیف پولنگ ایجنٹ سمیت دیگر ایجنٹس کوباہرنکال دیا گیا, تاج حیدرکا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کوکہا گیا کہ نتائج کا فارم باہرچسپا کردیں گے،،پولنگ ایجنٹس کوفارم پینتالیس چھیالیس نہ دینے سے بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے