بلڈ مون نامی چاند گرہن نصف دنیا میں جزوی یا مکمل طور دیکھا جا سکے گا

برطانیہ کی رائل اسٹرو نومیکل سوسائٹی کے مطابق یہ بلڈ مون نامی چاند گرہن نصف دنیا میں جزوی یا مکمل طور دیکھا جا سکے گا جو 6 گھنٹے اور 14 منٹ تک جاری رہے گا۔برطانوی وقت (جی ایم ٹی) کے مطابق گرہن 5 بجکر 14 منٹ ( پاکستانی وقت کے مطابق دن دس بج کر 14 منٹ )پر شروع ہو کر 11 بجکر28 منٹ پر ختم ہو گا۔چاند 103 منٹ کے لئے مکمل طور تاریکی میں جانے سے قبل سرخی میں نہا جائے گا