پاکستان میں گنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 500 من ہے
پاکستان دنیا بھر میں گنا پیدا کرنے والے 105ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ چینی پیدا کرنے والے ممالک کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا 14 واں نمبر ہے۔زرعی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں کاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے 12 سو سے 15 سو من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے گنے کی اقسام موسمی حالات، آب و ہوا اور زمین بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل ہے۔