بیجنگ: امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکا
چینی دارالحکومت بیجنگ میں امریکا کے سفاتخانے کے باہر بم دھماکا ہوا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق عینی شاہدین نے بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھوویں کے بادل جمع تھے جنہیں عینی شاہدین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی۔مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاستاکا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے اطراف میں بڑی تعداد میں دھواں موجود ہے جبکہ پولیس کی گاڑیوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔