کوہ نور ملزکے بعداز ٹیکس منافع میں 9 ماہ کے دوران 11 فیصد کی کمی
گزشتہ مالی سال 2018 کے پہلے 9 مہینوں میں کوہ نور ملز لمیٹڈ (کے ایم ایل)کے بعداز ٹیکس منافع میں 11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دواران کمپنی کا خالص نفع 211 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2017 کے اسی عرصہ کے دوران کے ایم ایل کا بعداز ٹیکس منافع 238 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح کمپنی کے بعد از ٹیکس نفع میں 11فیصد کی کمی سے فی حصص آمدن بھی 4.68 روپے کے مقابلہ میں 211 روپے فی حصص تک کم ہوگئی ہے