جمائما گولڈ اسمتھ نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اکثریت حاصل کرنے پر عمران خان کو مبارکباد دی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اکثریت حاصل کرنے پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے ۔ جمائما گولڈ اسمتھ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ 22 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے چیلنج ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ سیاست میں کیوں آئے ۔