پی ٹی آئی کیلئے بڑا اپ سیٹ، شاہ محمود قریشی کو پی پی 270 ملتان پر آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کوپنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 پر شکست ہوئی۔عام انتخابات کے جہاں کئی اپ سیٹ دیکھنے میں آئے وہیں ایک بڑا اپ سیٹ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمد قریشی کے ساتھ پنجاب اسمبلی کی نشست پر ہوا۔ جہاں ملتان کے حلقے پی پی دو سو ستر پر پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو سلمان نعیم نے شکست دی۔تحریک انصاف کی جانب سے نوجوان امیدوار سلمان نعیم کو ٹکٹ نہ ملنے پر امیدوار نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔سلمان نعیم نے تینتیس ہزار دو سو چورانوے ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمد قریشی نے اکتیس ہزار سات سو سولہ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ سلمان نعیم کو شاہ محمود قریشی پر تین ہزار پانچ سو اٹھہتر ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔تحریک انصاف کے وائس چئیرمین کی شکست کے بعد شاہ محمود قریشی کا وزیراعلی پنجاب بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔