بھارتی دفاعی بجٹ بڑھ کر 56637.60 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

بھارتی دفاعی بجٹ بڑھ کر 56637.60 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھیمر نے بھارتی لوک سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 2016ء میں بھارتی دفاعی بجٹ 63923.70 ملین ڈالر تھا جبکہ 2018ء میں چین کا دفاعی بجٹ 216031.30 ملین ڈالر تھا۔ بھارتی وزیر مملکت نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 2015ء کے بعد 581 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ اس عرصے کے دوران ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی میں 69 فوجی مارے گئے۔ ان میں 44 بھارتی فوجی اور 25 بی ایس ایف اہلکار شامل تھے۔ وزیر مملکت برائے دفاع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 2015ء میں 108، 2016ء میں 105، 2017ء میں 213 اور 2018ء میں (جولائی 22 تک) 110 عسکریت پسند مارے گئے۔ لوک سبھا کو بتایا گیا کہ بھارتی وزارت دفاع کے پاس 17 لاکھ ایکڑ زمین ہے۔ 1947ء میں آزادی کے بعد آٹھ لاکھ ایکڑ زمین حاصل کی گئی تھی۔