گوجرانوالہ میں بہت بڑا اپ سیٹ: مسلم لیگ ن کلین سویپ کر لیا۔

گوجرانواله میں پی ٹی آئی کو بڑا اپ سیٹ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی چوده نشستوں پر کلین سویپ کر لیا ،متوالوں کا جیت کی خوشی میں جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔
قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی چوده نشستوں پر مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو شکست سے دوچار کر کے فتح اپنے نام کر لی قومی اور صوبائی اسمبلیز کی نشستوں پر کامیابی کے بعد لیگی متوالوں نے نومنتخب ممبر صوبا ئی اسمبلی عمران خالد اور سلمان خالد المعروف پومی بٹ کے ڈیرے پر بڑی تعداد میں جمع هو کر ضلع بھر میں مسلم لیگ ن کی بڑی کا میا بی کا جشن منا یا مسم لیگ ن کے کا رکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور شدید نعرے بازی کی تاهم کارکنوں کی جانب سے کامیاب هو نیوالے امیدواروں کے ڈیروں پر جشن منانے اور مٹھا ئیاں کھلانے کا سلسلہ جاری ہے۔