پاکستان کو ایسے چلائیں گے جوتاریخ میں پہلے کبھی نہیں چلایا گیا،ملک میں قانون کی بالادستی قائم کریں گے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب
اللہ کا شکر ہے 22 سال کی جدوجہد کا پھل مل گیا، کسی مخالف کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کرینگے،عمران خان
ہم نے 2013کےبعد4حلقے کھولنے کا کہاتھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا, اگر کسی جماعت کو کسی حلقے پر اعتراض ہے تو دھاندلی کی تحقیقات کیلئےتیارہیں،اپنے منشور اور پروگرام پر عملدرآمد کروں گا، بلوچستان کےعوام کو داد دیتاہوں جنہوں نےدہشتگردی کےباوجود انتخابات میں حصہ لیا، عمران خان
اسلام نے پہلی مرتبہ فلاحی ریاست متعارف کرائی، امیر اور غریب کے فرق کو ختم کریں گے، مجھ پر ذاتی حملے کئے گئے، کمزور طبقے کو اوپر لانے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے، جس ملک میں کرپشن ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں آتی، پاکستان کو ایسے چلائیں گے جوتاریخ میں پہلے کبھی نہیں چلایا گیا،ہم پاکستان میں سادگی اختیار کریں گے، ملک میں قانون کی بالادستی قائم کریں گے، عمران خان
ہماری حکومت فیصلہ کرے گی وزیراعظم ہاؤس کا کیا کرناہے،وزیراعظم ہاؤس کو تعلیمی ادارے کےطورپر استعمال کرنے کی کوشش کرینگے،ایک غریب ملک کا وزیراعظم ایسی شاہانہ زندگی نہیں گزارسکتا، وزیراعظم ہاؤس میں نہیں کسی سادہ سے گھر میں رہوں گا، عمران خان
احتساب مجھ سے شروع ہوگا اور نچلی سطح تک جائے گاسارے گورنرز ہاؤس کو عوام کے استعمال کیلئے بنائیں گے، خارجہ پالیسی ہمارے ملک کیلئے بڑا چیلنج ہے،چین ہمارا سب سے اہم پڑوسی ہے، سی پیک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال کرینگے،عمران خان
عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کروں گا، افغانستان کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، مجھے افسوس ہوا بھارتی میڈیا نے میرےخلاف پروپیگنڈہ کیا،پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ مسئلہ کشمیر کا ہے،عمران خان