کسی قسم کی دھاندلی کی کوئی سنجیدہ شکایت موصول نہیں ہوئی، سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کے شکرگزار ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کاکہناتھا،،کہ ملک بھر میں الیکشن کا پرامن انعقاد ہوا،،فارم پینتالیس پریذائیدنگ افسروں نے جاری کیے،،جس سےمتعلق چھ سو پچھہتر شکایات موصول ہوئیں ہیں،،خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق بھی شکایات ملی ہیں،،انہوں نے کہا،،کہ دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں نتائج کے اعلان میں پچاس گھنٹے لگے،،دنیا بھر میں اتنا وقت لگ جاتا ہے،،کل پولنگ عملہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا،ایک سوال پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کاکہناتھا،،کہ الیکشن میں دھاندلی کی کوئی سنجیدہ شکایت نہیں آئی،،بوگس ووٹ اور ڈبے بھرنے کی کوئی شکایت نہیں ملی،،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میڈیا پرانی ہے،انہوں نے کہا،،کہ اب تک کے نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ پچپن فیصد رہا