وزیراعظم ہاؤس کوتعلیمی ادارے میں تبدیل کریں گے، احتساب مجھ سے شروع ہوگا اورنچلی سطح تک جائے گا،عمران خان

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقتدارمیں آکراپنے منشورپرعمل کرنے کاوقت آگیا ہے،،احتساب مجھ سے شروع ہوگا،،اس کے بعد میرے وزرا کا احتساب ہوگا،،،قانون سب کے لیے برابرہوگا،جوملکی قوانین کے خلاف جائے گا اس کیخلاف ایکشن لیں گے
کپتان کا کہنا تھا کہ ملک میں گورننس سسٹم ٹھیک کریں گے،،بدعنوانی نے اداروں کوکھوکھلا کردیا ہے،،ملکی ترقی کے لیے اداروں کومضبوط کریں گے،،عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی خود حفاظت کروں گا،،حکومت اپنے خرچے کم کرے گی،،وزیراعظم ہاؤس کوتعلیمی ادارے میں تبدیل کریں گے,چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں فلاحی نظام لانا چاہتے ہیں،ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کمزورکی ذمہ داری لی جائے،،نچلے طبقے کواٹھانے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے،،پیسہ عوام کی فلاح پرخرچ کریں گے،،گورنر ہاؤسزکوعوامی استعمال کے لیے بنائیں گے
عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے،،پینتالیس فیصد محروم بچوں کوقومی دھارے میں شامل کریں گے،،نوجوانوں کونوکریاں دیں گے،،سی پیک کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری لائیں گے