بھارت، ایران اور افغانستان سے بہتر تعلقات، سعودی عرب اور چین سے تعلقات میں مضبوطی ، امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات قائم کیے جائیں گے,عمران خان
قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ،، بدقسمتی سے ہمارے افغانستان سے اچھے تعلقات نہیں رہے،، افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کریں گے ،، افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا،وہاں امن کی ضرورت ہے،، کیونکہ افغانستان میں امن ہوگاتوپاکستان میں امن آئے گا ۔عمران خان نے کہا کہ بھارت اور ایران سے بھی بہتر تعلقات قائم کریں گے ،، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کریں گے،، کیونکہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا،، انہوں نے کہا کہ ،، امریکا سے برابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں،، لڑائی میں شرکت کے بجائے اسے ختم کرنے والا ملک بنیں گے،، عمران خان نے مشرق وسطیٰ میں ثالثی کی پیشکش بھی کردی ۔
عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا چین پاکستان کا اہم ترین پڑوسی ہے،، چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے ،، ہم بھی چین کے تجربات سے سیکھیں گے