پاکستان تحریک انصاف نے وفاق کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی حکومت سازی کے لیے اکثریت حاصل کرلی

غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سابق حکمران جماعت مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف میں کانٹےکا مقابلہ ہے،اور دونوں جماعتیں حکومت سازی کے لیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں،سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی ہے،جب کہ تحریک انصاف نے بھی سرپرائز کامیابی حاصل کی ہے،خیبر پختونخوا اسمبلی میں عوام نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے،دوسری طرف بلوچستان میں صورت حال یکسر مختلف ہے،اور کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہے،صوبے میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی اور متحدہ مجلس عمل میں کانٹے کا مقابلہ ہے،،جب کہ تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی بھی اقتدار کی جنگ لڑنے کی کوشش کر رہی ہیں