سعودی اتحادی افواج کو دھچکا، 70 فیصد اماراتی فوج کی وطن واپسی
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریباً ساٹھ سے ستر فیصد اماراتی فوج یمن جنگ چھوڑ کر اور اتحادی افواج سے انخلا اختیار کرکے وطن واپس آچکی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات سعودی اتحادی افواج کا اہم اتحادی ہے، جس کی فوج کے انخلا کے بعد یمن جنگ میں سعودی عرب کو نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا متحدہ عرب امارات اہم رکن ہے اور یمن کی پانچ سالہ لڑائی میں پیش پیش رہا ہے۔ البتہ اماراتی حکام کا یہ اقدام سعودی فوجی اتحاد کو ممکنہ طور پر کمزور کر سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی تقریباً دس ہزار کے قریب فوج سعودی اتحادی افواج کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کھڑی تھی جن میں سے ستر فیصد فوج واپس بلا لی گئی ہے۔