مولانا فضل الرحمٰن کے پاس جا کر ووٹ نہیں مانگے، شبلی فراز کی وضاحت
تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات سے متعلق جھوٹ بولا اور غلط بیانی کی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کے پاس جاکر ووٹ مانگیں۔
ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے این آر او سے متعلق بیان پر دکھ ہوا، سینیٹ میں اب بھی اکثریت حاصل ہے, تحریک انصاف جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے، ہر محاذ پر مقابلہ سیاسی انداز میں کریں گے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہم نے صرف یہ کہا کہ جو کام آپ کررہے ہیں،اس سے سینیٹ کا نقصان کر رہے ہیں، ابھی بھی وقت ہے کہ آپ تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں۔