پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے: ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر بھی پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا اقرار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ 2 لاکھ 73 ہزار تشخیص شدہ مریضوں میں سے 2 لاکھ 37 ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں۔