اسلام کو ٹک ٹاک سے کوئی خطرہ نہیں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو ٹک ٹاک سے نہیں بلکہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم سے خطرہ ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو شدت پسندی سے بھی خطرہ ہے۔محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر رکن اسمبلی روز ایک نئی تحریک لے کر آ جاتا ہے اور بتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس طرح کے معاملات سے ہم فرقہ وارانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔