جاسوسی ناول نگار ابن صفی کی40ویں برسی
معروف جاسوسی ناول نگار، شاعر اور مزاح نگار ابن صفی کی 40ویں برسی آج اتوار 26 جولائی کو منائی جا رہی ہے۔ابن صفی نے علی عمران، انسپکٹر آفریدی اور ایکس ٹو جیسے لازوال کردار تخلیق کیے۔ ابن صفی کا اصل نام اسرار احمد تھا اور انہوں نے ڈھائی سو کے قریب ناول لکھے۔ابن صفی 26 جولائی 1928 کو بھارت میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال26جولائی1980 کو کراچی میں ہوا۔ انہوں نے1952 میں الہ آباد سے کراچی ہجرت کی اور وہ’ اسرار ناروی‘ کے نام سے شاعری کرتے تھے۔
جاسوسی ناول نگار نے دو سو کے قریب طنزیہ او رمزاحیہ مضامین لکھے اور کئی انگریزی ناولوں کے اردو میں ترجمے بھی کئے۔