ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن التان کی آج 41 ویں سالگرہ
ویب ڈیسک : شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔تاریخی ترک ڈرامہ سیریز دیرلیس ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان نے انسٹاگرام پر ترکی اور انگریزی زبانوں میں اپنا پیغام شئیرکرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سال اپنی سالگرہ پر وہ ترک کینسر سوسائٹی کے لئے چندہ مہم چلارہے ہیں ۔ میں اپنے پیاروں اور رشتہ داروں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ میرے لیے تحائف خریدنے کے بجائے کینسر کے مریضوں کے لئے عطیہ کریں کیونکہ ان کو مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم 26 جولائی تک جاری رہے گی۔