ڈاکو کی شادی میں ساتھی ڈاکوؤں کی بلاخوف شرکت اور ہوائی فائرنگ
گھوٹکی میں کچے کے سرحدی علاقے میں ایک ڈاکو کی شادی میں ساتھی ڈاکوؤں نے نہ صرف بلاخوف شرکت کی بلکہ ہوائی فائرنگ کرکے جشن بھی منایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام تھا جب کہ ساتھی ڈاکوؤں نے قانون اور پولیس سے بے خوف ہو کر بھاری ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کرکے جشن منایا۔