ہم پر لگائے گئے الزامات 20 سال پرانے، کئی مرتبہ ختم بھی ہو چکے: شجاعت حسین
لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہم پر لگائے گئے الزامات آج سے 20 سال پہلے معرض وجود میں آئے تھے، یہ الزامات کئی مرتبہ ختم بھی ہو چکے ہیں، دوبارہ ہڈیاں جوڑ کر پرانے بت کی بجائے نیا مجسمہ بنانا چاہتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جو کیس عدالت میں ہو اس پر میں تبصرہ نہیں کرتا۔ سینئر صحافیوں کے اصرار پر میں یہ کہوں گا کہ چودھری پرویزالٰہی کے صاحبزادے اور میرے فیملی ممبر چودھری مونس الٰہی ایم این اے نے نیب کے لگائے گئے الزامات کی وضاحت کر دی ہے۔ سینئر صحافیوں سے کہوں گا کہ آپ اربوں کے صفر مجھے بتا دیں تاکہ میں اس پر وضاحت کر سکوں، کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا۔