ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 196 افراد متاثر، 22 انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال خاصی بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک میں اب تک اس وبا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد میں سے 86 فیصد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 سے اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 3 ہے جن میں سے 5 ہزار 840 مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 37 ہزار 434 صحتیاب ہوئے۔آج (26 جولائی) کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1019 مریض اور 22 اموات رپورٹ ہوئیں اس کے علاوہ آج صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 838 رپورٹ ہوئی۔