آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات میں تحریک انصاف کو برتری حاصل
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک کے 45 حلقوں میں سے 24 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 18، مسلم لیگ (ن) 3 اور پیپلزپارٹی 2 جبکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔